اہم خبریں

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، دو جوان شہید

ڈی آئی خان( نیوز ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔انٹر سروسز پبلک
مزید پڑھیں:دوا ساز کمپنیوں کو ادویات پر بارکوڈ لگانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت

ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش حملہ آور نے ایک گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی۔دھماکے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ن
ے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں