راولپنڈی (نیوز ڈیسک )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
مزید پڑھیں:کیا کیٹ مڈلٹن لاپتا ہیں؟ مداحوں میں تشویش کی لہر
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر سحر عرف جانان بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سحر 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے
میں ملوث تھا اور دہشت گرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ 16 مارچ کو وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے پاک
فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس میں متعدد خودکش حملے کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے تھے۔ حملوں کے بعد ہونے والے آپریشن میں ایک کیپٹن اور ایک لیفٹیننٹ کرنل شہید جبکہ چھ دہشت گرد مارے گئے۔















