میرعلی بارود ،خود کش حملے میں لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید

میرعلی (نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے ،زرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی میں گھسائیلیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی آن (ایل) اور کیپٹن محمد احمد بدر شامل .

آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتہ کی صبح شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی سخت، ملاقاتوں پر ایک بار پھر پابندی عائد

پاک فوج نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوسٹ پر چڑھا دیا، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جبکہ پانچ دھرتی کے بہادر بیٹوں کی شہادت ہوگئی،

آئی ایس پی آر کے مطابق احملے میں حوالدار صابر سکنہ ضلع خیبر، نائیک خورشید سکنہ ضلع لکی مروت، سپاہی ناصر سکنہ ضلع پشاور، سپاہی راجہ سکنہ ضلع کوہاٹ اور سپاہی سجاد ساکن ضلع ایبٹ آباد ابتدائی حملے میں شہید ہوئے۔ .آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کیا اور تمام چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔تاہم، کراچی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور فائرنگ کے تبادلے میں تلہ گنگ کے رہائشی 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید ہو گئے۔

دریں اثنا، علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔