اہم خبریں

مریم نواز کا بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراء سے وزیراعلیٰ ہاوس آنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاتی امراء سے وزیراعلیٰ ہائوس بذریعہ ہیلی کاپٹر آنے جانے کا فیصلہ۔ اے بی این رپورٹس کے مطابق پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ ان کا پرسنل سٹاف بھی ہیلی کاپٹر میں ان کے ہمراہ سفر کرے گا۔۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ اقدام شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانے کیلئے اٹھایا جارہا ہے دوسری جانب جاتی امراء سے اڈا پلاٹ سنگل روڈ کی تعمیر کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار جبکہ مریم نواز نے دفتر آمد کے دوران ٹریفک روکنے پر اظہار برہمی بھی کیا تھا۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ جاتی امراء سے وزیر اعلیٰ آفس کا گزشتہ روزہیلی کاپٹر کے ذریعے پریکٹس وزٹ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب 15 منٹ میں جاتی امراء سے وزیر اعلی آفس پہنچ گئیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روزانہ کا شیڈول فراہم نہیں کیا گیا ۔

مزیدیہ بھی پڑھیں:گلیات میں شدید برف باری کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے

جاتی امراء سے وزیراعلیٰ ہائوس تک ہیلی کاپٹر کے سفر کے 4 گھنٹوں پر اڑھائی لاکھ روپے خرچہ آئے گا، مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پرویز سندھیلہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے دفتر آنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا فیصلہ کیا لیکن وہ ہیلی کاپٹر پرائیویٹ ہائیر کیا گیا ہے، جس کے اخراجات مریم نواز اپنی جیب سے ادا کریں گی اور اس کا مقصد پروٹوکول اور سکیورٹی کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل بچنا ہے، عوام کو تکلیف سے بچانے کے لئے یہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم ہائوس تک ہیلی کاپٹر کے استعمال پرمریم نواز سخ پارہی ہیں اورعوامی پریس کانفرنسوں میں عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں