اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات پر پابندی اور میڈیا کے حوالے سے خط سامنے آگیا

راولپنڈی(اے بی این نیوز) دہشتگردی کا خطرہ ،محکمہ پنجاب نے سینیٹرل جیل اڈیالہ میں سینیٹ الیکشن تک سیاسی ملاقاتوں پرپابندی عائد کردی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے راولپنڈی اڈیالہ جیل کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے دو ہفتوں کیلئے عمران خان سمیت تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کی ملاقاتوں ، جیل وزٹس پر پابندی رہے گی ۔دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے

مزید پڑھیں :الرٹ جاری،13 سے 14 مارچ تک بارشیں متوقع

کہ یہ پابندی سینیٹ الیکشن تک لگائی گئی ہے تاکہ عمران خان سے سیاسی ملاقاتیں نہ ہوسکیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر اور بیرون سرچ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ،محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں تک کسی قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے ، وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب میاں فاروق نذیر کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ، انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں دو ہفتوں کے لیے عمران خان

مزید پڑھیں :ڈی سی اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز کی سزا کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرنیابینچ تشکیل
سمیت تمام قیدیوں و حوالاتیوں کی ملاقاتوں اورجیل وزٹس پر پابندی عائد کردی۔یاد رہے کہ اڈیالہ سینٹرل جیل میں سابق وزیراعظم بانی چیئرمین تحریک انصافعمران خان ،سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر ہائی پروفائل قیدی سینٹرل جیل اڈیالہ میں اسیر ہیں ۔دو ہفتوں تک جیل وزٹس،ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی سینٹرل جیل اڈیالہ کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں دو ہفتوں کے لیے عمران خان سمیت تمام قیدیوں و حوالتیوں کی ملاقاتوں اورجیل وزٹس پر پابندی عائد کردی۔

متعلقہ خبریں