اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں:قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی شہباز شریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی مل گئی
قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، حمزہ شہباز،
خواجہ آصف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری اور دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔نواز شریف اور شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر ارکان نے
’شیر‘ کے نعرے لگائے اور میز بجا کر ان کا استقبال کیا۔اجلاس کے آغاز پر اتحادیوں اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے ارکان نے قومی اسمبلی میں شدید نعرے بازی کی۔حکمران اتحاد کی جانب سے شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں
جبکہ ایس آئی سی سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے۔شہباز شریف کو پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔