اہم خبریں

مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

زخہ خیل ( نیوز ڈیسک ) ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھیں:بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع خیبر کے دور دراز متاثرہ علاقے بازار زخہ خیل میں صبح سویرے پیش آیا جہاں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد گھر کی چھت گرنے سے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ دب کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرنے والوں میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں جب کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری بارش کے باعث مکان بوسیدہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں