بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مری سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار03مارچ2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟
مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات بھی پیش آئے۔مری میں گزشتہ دو روز کی بارش کے بعد برف باری شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں

مزید برفباری اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔بلوچستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ دیامور، غذر، استور اور اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں شاہراہ قراقرم سمیت کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد۔دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو منزلہ رہائشی مکان سمیت متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ مظفرآباد اور باغ سمیت کئی شہروں میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔سوات میں شدید برفباری کے باعث کالام اور مالم جبہ سمیت مختلف علاقوں کی متعدد رابطہ سڑکیں مکمل طور پر بند ہوگئی ہیں جس کے باعث وہاں پھنسے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہو گئی ہیں، واقعے کے دو دن گزرنے کے باوجود کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے گلگت کے نوجوان اسرار کی میت آبائی علاقے میں نہیں لائی گئی، اور اس کے اہل خانہ سوگوار ہیں۔

میت کے ساتھ اپر کوہستان میں پھنس گیا۔دوسری جانب چترال، دیر، ایبٹ آباد، صوابی، پارا چنار، ہنگو، اورکزئی اور شمالی وزیرستان میں بارش اور برف باری سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ جب کہ بلوچستان کے کئی اضلاع برفباری کی زد میں ہیں جس کے باعث چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، قلات اور مستونگ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔