اسلام آباد( اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، سیاسی اختلافات ضرور رکھیں لیکن ذاتیات سے گریز کریں، جمعہ کو ایوان زیریں قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعدوہ اظہار خیالکر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
مزید پڑھیں :برآمدات بڑھ گئیں، تجارتی خسارے میں 30فیصدکمی
انہیں اس ایوان نے تیسری مرتبہ اس باوقار منصب پر فائز کیا۔ تیسری بار منتخب کرنے پر اپنے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف، اپنی جماعت مسلم لیگ (ن)، سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری ،ایم کیو ایم، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کا مشکور ہوں۔انہوں نے اپنے حریف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس جمہوری عمل میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سپیکر کا منصب ایک مشکل ذمہ داری ہے،
مزید پڑھیں :رمضان پیکج ،مریم نواز کا بڑ اعلان
بطور سپیکر قانون قاعدے کے مطابق ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کروں گا، سیاست میں بننے والی دوستیاں اثاثہ ہوتی ہیں، اختلافات کے باوجود اس ایوان میں تعلق اور احترام برقرار رہے گا۔ انہوں نے سابق سپیکر کی خدمات کو بھی سراہا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اپوزیشن آپس میں اختلافات ضرور کریں، یہ جمہوریت کا حسن ہے لیکن اس میں ذاتیات پر نہیں آنا چاہیے۔ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
ملک کو درپیش مسائل پر سیاست کی بجائے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کا نمایاں کردار ہے،ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھرپور تعاون رہا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم ذاتی پسند و ناپسند میں الجھتے رہیں گے یا عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے، ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے
مزید پڑھیں :رانا ثنا نے فضل الرحمن سے مثبت بات چیت کی تصدیق کردی
روشن مستقبل کے لئے قربانی دینا ہوگی، اس ایوان میں موجود تمام ارکان باصلاحیت ہیں، ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔سپیکر کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتجاجاً اس ایوان کا حصہ بنے تاکہ اپنا کردار ادا کر سکیں، 8 فروری کو پاکستان کے عوام نے خاموش انقلاب کا ثبوت دیا، ہمارے تمام ممبران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے نگران حکومت کی جانب سے بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔