اہم خبریں

سربراہ سنی اتحاد نے خط کے حوالے سے وضاحت پیش کر دی،جانئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سربراہ سنی اتحاد صاجزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ خط جنرل سیٹوں کے حوالے سے ہے،مخصوص سیٹوں کیلئے نہیں، ہمیں مخصوص نشستیں نہیں ملتی تو ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،ہمارے ارکا ن اسمبلی سے باہر گئے تھے اور سپیکر صاحب نے دروازے بند کردیے ،دھرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی،ہمیں دیوار سےلگانے

مزید پڑھیں :آج بروز بدھ 28فروری2024ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

کی کوشش کی جارہی ہے،اسمبلی میں مزاحمت ہوگی اور بھر پور طریقے سےہوگی،ادھر دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کو غیرآئینی طور پر مینڈیٹ چوروں میں بانٹنے کے ناقابل قبول منصوبے بنا رہے ہیں،
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس کل طلب کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

دستور کا آرٹیکل 51 مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بنیادی اصولوں کو نہایت صراحت سے بیان کرتا ہے،خواتین اور اقلیّتوں کی مخصوص نشستوں کو جنرل سیٹوں کے تناسب سے ہی تقسیم ہونا ہے،سنّی اتحاد کونسل مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارلیمانی جماعت ہے، غیرقانونی طور پر جبراً اقلیت میں بدلنے

مزید پڑھیں :وفاق، حکومتی عہدے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےاہم نام سامنےآگئے

کے غیرآئینی اور غیرجمہوری منصوبے کا حصہ ہے،عوام کے مینڈیٹ کو پامال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،جعلی فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی قومی و پنجاب اسمبلی کی نشستیں بھی واپس لیں گے، مخصوص نشستوں کی غیرآئینی بندربانٹ کی بھی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

متعلقہ خبریں