کراچی(نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ 100فیصد جعلی ہے تو ہم نے کہا ہےکہ کچھ ایسی بھی پارٹیاں ہیں جن کا 200 فیصد مینڈیٹ جعلی ہے اور ہمارا اشارہ ان کی طرف ہی تھا، اب فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کرنا ہے کہ ہم کس حد تک ان کے پریشر میں آتے ہیں۔
After Mustafa Kamal now Kamran Tessori audio leaked. pic.twitter.com/UVGtxKZeaw
— Nadia Mirza (@nadia_a_mirza) February 28, 2024
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں ان کے نمبرز پورے ہوچکے ہیں ، ان کو صدر، چیئرمین سینیٹ اور دو گورنرز دیئے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی (ن) لیگ کو پریشر دے رہی ہے کہ سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کو نہ دی جائے، اب چاہے گورنر شپ ہو اس کا فیصلہ ایم کیو ایم نےہی کرنا ہے، ان کی ڈکٹیشن پر کام نہیں چلے گا۔ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں، کچھ ملے بھی نہیں اور حکومت میں گئے تو ہمارا حشر نشر ہونیوالا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں تھیں
، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس سے ووٹرناراض ہوا، پہلے ہمیں7سیٹیں ملیں تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا، آج ہمیں ووٹ نہیں ملا۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ ایک شخص کو گورنر بنوانا چاہتے ہیں، اس شخص کا نام خالد مقبول کو پتہہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ کامران ٹیسوری حکومت سازی کیلئے ہونے والے مذاکرات پر رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے جہاں انہوں نے اس طرح کی باتیں کی ہیں