اسلام آباد ( اے بی این نیوز)خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفلٹ ہونے سے بچایا ، ہم انشاءاللہ سب ملکر مہنگائی کاخاتمہ کرینگے،اتحاد رسک ہے، تین ماہ بعد یا2سال بعد بھی مڈٹرم الیکشن ہو سکتے ہیں،موجودہ اتحادرسک ہے،مڈٹرم الیکشن کی طرف بھی جاسکتےہیں،مولانافضل الرحمان کاسابق آرمی چیف،سابق ڈی جی آئی ایس آئی سےمتعلق الزام درست ہیں،2019 میں ایک صاحب کے گھر میٹنگ ہوئی ، جنرل فیض موجود تھے،
مزید پڑھیں :عوام ہماراگریبان پکڑکرکہیں ہمارے مسائل حل کریں،خواجہ آصف
انہوں نے کہا جون میں پنجاب لے لیں اور دسمبر میں مرکز بھی،میں نے کہا یہ آپ اور بانی پی ٹی آئی کا معاملہ ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں،اگر آپ کا رشتہ خطرے میں ہے تو کچھ نہیں کر سکتے،،پی ٹی آئی کے جو منحرف ارکان تھے ان کو ن لیگ نے ٹکٹ دیئے لیکن ووٹ نہیں ملا تھا،ہم نے یہ نہیں کہہ سکتے 6ماہ پاکستان کے حالات بدل دینگے،2023میں آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت تھی جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،اگر مہنگائی کنٹرول ہو جائے تو ووٹ تقسیم نہیں ہوتا ،،میرے لئے وزیر اعظم نواز شریف ہی ہے،مریم نواز کو پنجاب میں مینڈیٹ ملا ہے،پنجاب میں ن لیگ نے 65فیصد ووٹ لئے ،ہمیں2018میں ن لیگ کو فارم45ملے ہی نہیں تھے۔