اہم خبریں

سپریم کورٹ، الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار شہری علی خان نے دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ ا لیکشن کی استدعا کر رکھی تھی۔ تاہم درخواست گزار کی عدم پیشی پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا ،درخواست گزار نے آئینی اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا ،جب ایک آئینی ادارے کیخلاف بات ہوتی ہے تو نقصان پاکستان کا ہوتا ہے،

یہ آسان طریقہ ہے کہ ملک کے ادارے کمزرو کر دو،ملک میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ سمیت دیگر چند دیگر آئینی ادارے ہی تو ہیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی عدم پیشی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کیاآفر ہوئی؟،بیرسٹر گوہر نے اہم راز فاش کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 فروری کو کیس کی سماعت کے آغاز پردرخواست گزار کی جانب سے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دیکر دوبارہ کرانے کی درخواست واپس لے لی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس ہر صورت سنیں گے، درخواست گزار کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌سعودی عرب ، سانس کی بیماری ’میرس‘ کا حملہ ، دو افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں