لاہور (اے بی این نیوز )حکومت سازی کے بعد ایک اور محاذ، لاہور کے5 سے 6حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا،، صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے قصور کی قومی اسمبلی کی نشست رکھی تو لاہور میں چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا ،
مزید پڑھیں :یورپی یونین کا حکومت سازی کیلئے تمام سیاستدانوں سے مل بیٹھنے کامطالبہ
مریم نواز این اے 119 کی نشست چھوڑیں گی ، اسی طرح شہبازشریف پی پی 158 اورپی پی 164 کی نشستیں چھوڑیں گے ،،حمزہ شہباز کی جانب سے صوبائی نشست پی پی 147 چھوڑنے کاامکان،این اے 117 علیم خان اپنے پاس رکھیں گے اورپی پی 149 کی نشست چھوڑیں گے، قومی اسمبلی میں اسمبلی کی زیادہ نشستوں کی ضرورت کے باعث حمزہ شہباز کو قومی اسمبلی میں رکھنے کی تجویز ہے۔















