لاہور ( اے بی این نیوز ) سابق وزیر اعظم اورقائدمسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں مسلم لیگ ن بڑی جماعت بن کرابھری،آج مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے،ہم نے مل کراس ملک کوبھنورسےنکالناہے،ہم نے پہلے بھی مشکل کومشکلات سےنکالاہے،ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کااحترام کرتےہیں،ہم ملک کو مشکلات سے نکلالنے کی کوشش کریں گے،
میں آزادامیدواروں کے مینڈیٹ کااحترام کرتےہیںباقی جماعتیں
مزید پڑھیں :خداکاواسطہ ہے مخلوط حکومت کانام نہ لیں،نواز شریف
ہیں یا آزاد امیدوار سب کو دعوت دیتا ہوں،مل کر پاکستان کوبچائیں،ہماراایجنڈاصرف خوشحال پاکستان ہے آپ جانتے ہیں،ہم نےکون کون سےمنصوبے بنائے آپ کوسب معلوم ہے،پاکستان کی معیشت کوجس طرح ٹھیک کیاآپ کومعلوم ہے،ہم نے پاکستان کےمعاشی اوردفاعی نظام کیلئےکام کیا،ہم پاکستان کادردرکھتےہیں،تمام پارٹیاں مل کربیٹھیں اورپاکستان کیلئےسوچیں،کل10فیصدنتائج کااعلان ہوا توکچھ لوگوں نےاپنی رائےقائم کردی،یہ سب کاپاکستان ہے صرف مسلم لیگ ن کانہیں،یہ عدلیہ اورمیڈیاسمیت ہرایک کی ذمہ داری ہے ملک کیلئےسوچیں،ہمیں کسی سےلڑنانہیں چاہیے،مل بیٹھ کرمسائل کاحل نکالناہوگا،ہمیں اپنی کوتاہیوں کوسامنے رکھ کرمسائل کاسوچناچاہیے،ہم نےمعیشت کی بہتری کیساتھ ملکی دفاع کومضبوط بنایا،ہماری خدمات دیکھ لیں عوام کیلئےہم نے کیاکیا،پاکستان کی قوم ہماری خدمات کوجانتی ہے،میں کسی کےساتھ موازنہ نہیں کرناچاہتا،تمام سیاسی جماعتوں کوکہتاہوں مل کر ملک کومشکلات سےنکالیں،شہبازشریف سےکہاایم کیوایم،مولانافضل الرحمان ودیگرسےملاقات کریں،اسحاق ڈارسیاسی قائدین سےآج ر ابطہ کریں گے،آج ہمارے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ اکیلےحکومت بناسکیں،ہمیں اسمبلی میں اکثریت نہیں ملی چاہتے ہیں مل کرآگےبڑھیں،شہریوں کیلئےعلاج کیلئےبہترہسپتال ہونےچاہیں،غریب کاچولہاجلےگا توملک آگےبڑھےگا،ہم چاہتے ہیں اپنےہمسائیوں کےساتھ تعلقات بہترکریں۔