اہم خبریں

تحریک انصاف کے بعد ن لیگ کا بھی حکومت بنانے کا دعویٰ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ نے بھی حکومت بنانیکا اعلان کردیا ہے،الیکشن 2024 کے مکمل سرکاری نتائج بھی آئے نہیں
مزید پڑھیں:سرکاری نتائج کا انتظار،پولنگ ختم ہوئے14 گھنٹے گزر گئے

، لیکن سیاسی جماعتوں نے حکومت بنانیکے دعوے شروع کردیئےہیں، ن لیگ کی جانب سے پنجاب اور وفاق میں حکومت بنانیکا دعویٰ سامنے آگیا،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت بنائیگی اور نئے دور کا آغاز ہوگا،

انھوں نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ عوام کی خدمت کا عزم پورا کریگی، جبکہ کچھ گھنٹے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اور بیرسٹر علی ظفر نے اپنی پارٹی کی جیت کا دعوی کیا تھا،

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں بیرسٹر علی ظفر نے لکھا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ جیت گیا، اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔

متعلقہ خبریں