اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عدت کے دوران نکاح کا معاملہ ،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور خاورمانیکا کے درمیان تلخ کلامی ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اور میری بیوی قرآن پر حلف دینے کو تیار ہیں کہ ناجائز تعلقات نہیں تھے، عدالت قرآن منگوائےہاتھ رکھ کر حلف دیں گے، خاورمانیکا بھی قرآن پر ہاتھ رکھے،
وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور خاور مانیکا دونوں قرآن پر حلف کو تیار ہو گئے،کرمنل پروسیڈنگ میں ایسا نہیں ہوسکتا،عدالت کےجج قدرت اللہ نے جیل حکام سے قرآن پاک طلب کرلیا،جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قرآن پر حلف کے بعد گواہ اور جرح کا حق ختم ہوجائے گا ، فیصلہ حلف پر کریں گے، عدالت نے قرآن پر حلف سے متعلق تحریری بھی لکھ دی،بانی پی ٹی آئی کا وکلاسے مشورہ کیا،قرآن پر حلف کے
علاوہ جرح بھی کریں گے،بانی پی ٹی آئی کا عدالت کے جج سے مکالمہ اگر ایسا ہے تو گواہ اور جرح ہوگی، عدالت نے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی،بانی پی ٹی آئی اوربشری ٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کل صبح تک ملتوی سماعت کے دوران تین گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئ
ے بشریٰ بی بی کے وکیل نے عون چودھری اور خاور فرید مانیکاکے بیانات پر جرح مکمل کر لیبشریٰ بی بی کے وکیل 2 گواہان مفتی سعید اور لطیف کے بیانات پر کل جرح مکمل کریں گےبانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کل گواہان کے بیانات پر جرح کا آغاز کریں گےکیس کی سماعت سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔