راولپنڈی (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے گرفتار، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دیدی ۔ توشہ خانہ کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنادی ۔ احتساب عدالت کے جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 سال کیلئے نااہل بھی قرار دیدیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس: عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 14، 14 سال قید کی سزا سنادی
