اہم خبریں

چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننا انکی غلط فہمی ہے،بلاول

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں اسی شہرمیں موجود ہوں جہاں ذوالفقارعلی بھٹوکوشہیدکیاگیا،میں اسی جگہ کھڑاہوں جہاں بینظیربھٹونے اپنی آخری تقریرکی تھی،
ملک میں اس وقت شدیدمعاشی بحران ہے،ہم نےشہادتیں دے کرامن قائم کیاتھا،وہی عناصرپھرسےسراٹھارہے ہیں،ہماراملک خطرے میں ہے،وہ راولپنڈی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم قائدعوام کےمنشورکوآگے لےکرچل رہے ہیں،ایک طرف معاشی بحران اوردوسری طرف سیاسی بحران ہے،ہماراعوامی معاشی معاہدہ عوام کوروٹی،کپڑا اورمکان دے گا،ہمارا10 نکاتی ایجنڈا ملک میں بے روزگاری کامقابلہ کرے گا،پیپلزپارٹی عوامی مسائل کاادراک رکھتی ہے،پیپلزپارٹی نفرت اورتقسیم کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کردےگی،اس ملک کے مسائل پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے۔شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی تقریر میں کہا تھا مانگ رہا ہے آج ہر غریب روٹی مکان کپڑا ،ہم نے اسی نظریے کے تحت انتخابی منشور پیش کیا ہے ،ہمارا 10نکاتی معاہدہ ہے ،ہماری معاہدہ بے روزگاری پاکستان کی عوام کو روٹی کپڑا مکان دلوائے گا ،پاکستان پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیگی ،ملک کے مسائل پاکستان پیپلز پارٹی ہی حل کر سکتی ہے ،ہم واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ لیکر چل سکتی ہے ،ہم صرف انکو معاف کر سکتے ہیں جو اس ملک کے آئین کو مانتے ہیں ،کوئی ہمارے آئین کو نہ مانے تو اسکو منہ توڑ جواب دینگے ،پاکستان میں 8فروری کو الیکشن ہو رہے ہیں ،ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست اپنائی ہے ،وہ سمجھتے ہیں کہ وہ شاید چوتھی بار وزیراعظم بن سکتے ہیں ،یہ انکی غلط فہمی ہے طاقت کا سر چشمہ عوام ہےآپ نے سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے انشاء اللہ پاکستان کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ملکر اس سازش کو ناکام بنائیں گے

متعلقہ خبریں