کراچی(نیوز ڈیسک) ن لیگ ایم کیو ایم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اہم ملاقات آج ہوگی۔ ملاقات کیلئےمسلم لیگ (ن) کا وفد بہادرآباد جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم این اے 242 سے دستبردار نہ ہونے ڈٹ گیا ، اس کے علاوہ صرف چند نشستوں پر بات کرنے کے لیے راضی ہوا ہے ۔ جس میں صرف کیماڑی اور ملیر سے قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر بات کی جائے گی۔