آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا ،مارکیٹ میں غیر معیاری آنکھوں کے قطروں کی فروخت کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جعلی انجکشن سکینڈل میں ملوث تمام ملزمان کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی ۔ دوسری طرف بینائی متاثر ہونےکے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انجکشن کی فروخت میں ملوث مرکزی ملزم بلال رشیدگرفتار کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا نامزد ملزم نوید کی تلاش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں اب تک جعلی انجکشن لگنے سے بینائی متاثر ہونے کے 68 کیس سامنے آچکے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel