اسلام آباد ،ڈینگی کیسز میں اضافہ،20 نئے کیسز سامنے آگئے مجموعی تعداد 471 ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا، چوبیس گھنٹے میں مزید 20مریض سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 471 ہوگئی ،رواں برس متاثرہ افراد میں 69 فیصد مرد، اور 31فیصد خواتین شامل، پمز اور سی ڈی اے ہسپتال میں 5،5، بی بی ایچ میں 22، ہولی فیملی میں ایک سو اڑتیس، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 26 مریض زیرعلاج ہیں۔