ہمیشہ سدابہاراورجوان رہنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے،امریکی محققین

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی طویل تحقیق سے زیادہ پانی پینے کا جوان و تندرست رہنے سمیت زیادہ زندگی جینے سے تعلق دریافت ہوا ہے۔تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے زیادہ پانی پینے کا صحت مند زندگی، بوڑھاپے اور جلد موت سے تعلق دریافت کرنے کے لیے 25 سال تک تحقیق کی۔ماہرین نے 15 ہزار سے زائد رضاکاروں کو تحقیق میں شامل کیا گیا، جن کی عمریں 45 سے 66 برس تھیں اور 25 سال کے درمیان پانچ بار ان رضاکاروں کی صحت اور ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ڈھائی دہائی تک جاری رہنے والی تحقیق کے اختتام پر زیادہ تر افراد کی عمریں 90 سال تک پہنچ چکی تھیں جب کہ باقی افراد کی عمریں بھی 70 سال کے قریب تھیں۔ماہرین نے بتایا کہ نمکیات یا پانی کی کمی سے انسان نہ صرف جلد بوڑھا ہوجاتا ہے بلکہ اس کے گردوں اور پھیپھڑوں سمیت دیگر اندرونی اعضا بھی درست انداز میں کام نہیں کرنے لگتے، جس وجہ سے ان میں متعدد بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی جسم میں نمکیات یا پانی کی کمی بڑھتی جاتی ہے اور ہر عمر میں ایک جتنی پانی پینے کی مقدار نہیں رہتی۔ماہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ جسم کی نمکیات یا پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے چائے، کافی، تازہ جوس اور دیگر مشروبات اس کا متبادل نہیں ہیں بلکہ ان سے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے تجویز دی کہ بڑھتی عمر کے ساتھ لوگوں کو زیادہ پانی پینا چاہیے اور عام طور پر مرد حضرات کو یومیہ 8 سے 12 جب کہ خواتین کو 6 سے 8 گلاس پانی پینا چاہیے۔ماہرین نے واضح کیا کہ زیادہ پانی پینے کا تعلق صحت مند زندگی، ہمیشہ سدا بہار اور جوان رہنے سے ہے جب کہ اس سے انسان کی مجموعی زندگی بھی بڑھ سکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت