اہم خبریں

دل،دانتوں کیلئے مفید،کینسر سے بھی محفوظ رکھے ،سبزچائے کے بے شمارفوائدسامنے آگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سبز چائے کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے، کوئی اسے ہاضمے کے لیے تو کوئی ذائقے کی وجہ سے پسند کرتا ہے جبکہ بیشتر افراد اسے وزن کم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
قہوہ یا چائے کی مختلف اقسام ہیں، اگر صحت کے حوالے سے بات کی جائے تو سبز چائے کے گنے چنے فوائد ہی ہم واقفت رکھتے ہیں تاہم اس کئی دیگر فوائد بھی ہیں، جن کے بارے میں درج ذیل ہیں۔
میٹا بولک ایکشن سے چربی جلانا
ماہرین کے مطابق سبز چائے موٹاپا کم کرنے کے عمل میں جسم کو میٹابولک ایکشن کے ذریعے سہولت فراہم کرتی ہے۔
دل کی حفاظت
سبز چائے کے خشک پتوں میں ایک پیچیدہ کیمیکل’ ’ایپی گیلوکیٹیچن تھری گیلیٹ‘‘ پایا جاتا ہے جودل کی حفاظت کرتاہے،
دانتوں کیلئے مفید
سبز چائے میں بیکٹیریا کو ختم کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ اسی لیے اسے دانتوں کی صحت کے لئے بھی موزوں سمجھا جا تا ہے۔
الزائمر کے لئے بہترین
مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سبز چائے دماغ کے خلیوں کی حفاظت کرتی ہے اور انہیں بے کار ہونے سے بچاتی ہے۔
کینسر کےخطرات کم کرنا
ایک تحقیق میں سبز چائے اور کینسر کی روک تھام کے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔
محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولیفینولز نامی جزو کینسر کے خلیات کو مارنے اور ان کی پیش قدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کولیسٹرول
سبز چائے خون میں خراب کولیسٹرول کو کم کرتی ہے جبکہ صحت کے لیے ضروری کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتی ہے۔
ہاضمہ اور سر درد
بدہضمی سے ہونے والی گیس اور سردرد کے لیے سبز چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
ذیابطیس کا خطرہ کم ہونا
ماہرین کے مطابق سبز چائے انجائنا اور ذیابطیس ٹائپ ٹو کو کنٹرول کرتی ہے۔
الرجی سے ریلیف
سبز چائے فلیونوئڈز یعنی نباتاتی کیمیکلز سے بھرپور ہوتی ہے جو سوجن سے تحفظ دیتے ہیں۔
سبز چائے کو اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کرکے جلد ہی آپ اپنی صحت میں بہتری لاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں