اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار تیز ، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے،مزید 22 افراد کا کورونا مثبت آگیا جبکہ 2 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ملک میں اب بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔