کورونا کیسز بڑھنے پر مختلف ممالک میں تشویش، چین سے آنیوالوں پر ٹیسٹ لازم قراردیدیا

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین میں کورونا وائرس کیسز کے بڑھنے پر مختلف ممالک تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جہاں آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کی شرط عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکور ممالک نے اعلان کیا کہ جنوری سے چین کے مسافروں کو یہاں کورونا کے منفی ٹیسٹ لازمی دکھانے ہوں گے۔اس سے قبل امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت کئی ممالک بھی چینی مسافروں پر اسی طرح کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت