اہم خبریں

بحیثیت ڈاکٹر پیرامیڈکس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، ڈاکٹر شازیہ سومرو

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر شازیہ سومرو نے کہاہے کہ بحیثیت ڈاکٹر پیرامیڈکس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،جمعرات کو پمز ہسپتال میں پیرا میڈیکس کے قومی دن کے سلسلے میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر شازیہ سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ڈاکٹرز اور نرسز کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے پیرامیڈکس کے مسائل سے بہ خوبی واقف ہوں اور ان کے حل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو جلد سے جلد فعال کرنے جا رہے ہیں جن سے مسائل حل میں مدد ملے گی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر نعیم ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیرامیڈکس سے ماضی کے رویوں کا زمہ دار نہیں پیرامیڈکس ہمارے بازو ہیں اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے پمز سے وزارت صحت تک ہر فورم پر حل کروائوں گا ،مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن محمد ارشد خان نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کے اداروں میں کام کرنے والے پیرامیڈکس کے اپگریشن کی فائل کے سرد خانے کی نظر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت صحت سے جلد از جلد عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو جلد از جلد فعال کرنے اور کونسل میں ہسپتالوں کی نمائندگی کو ناگزیر قرار دیا تقریب میں ڈاکٹر حیدر عباسی ۔ چوہدری انس ۔ سعید اللہ جان مروت ۔ ملک زیشان۔ راجہ ربنواز ۔ عارف خٹک ۔ادریس خان ۔ ملک آصف۔ ارشد محمود۔ محمد جاوید ۔ حاجی حنیف ۔اور تنویر نوشاہی سمیت پیرا میڈیکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں