چلاس(اے بی این نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔چلاس میں بارش سے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات پر شاہراہ قراقرم بلاک ہوگئی،جس کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔
مختلف مقامات پر رابطہ پل، سڑکوں،گھر اور زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ ہنزہ میں بھی گلیشئر پھٹنے سے حسین آباد نالےمیں طغیانی آگئی۔بٹو گاہ نالےکے قریب رابطہ پل اور سڑکیں بھِی شدید متاثر ہوگئیں۔
سیلابی ریلے سے فصلیں ، زرعی زمین، واٹر چینل کو نقصان بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ادھر سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں اضافے سے دباؤ بڑھنے پرگیٹ نمبر 43 کو نقصان پہنچا ہے۔بیراج ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں سوا لاکھ کیوسک سے زائد کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گریڈ 18 سے کم تمام عملے پر موبائل کے استعمال پر پابندی عائد