اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیاعہدہ مل گیا،جانئے اب کس عہدے پر فائز ہو نگے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کے ملک گیر احتجاج کی تفصیلات بتا دی۔
پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنایا گیا ہے اور احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کی گورننس کے مسائل پر توجہ دیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین سفارتی تعلقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ میں پارٹی کا چیئرمین ہوں اور پارٹی کے مقدمات کو ہائی کورٹ میں لے کر جاؤں گا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کرکٹ بورڈ نے متعدد عہدیدار اچانک فارغ کردیئے

متعلقہ خبریں