اہم خبریں

سمبڑیال ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کیساتھ پیپلز پارٹی نے بھی نتائج کو مسترد کر دیا’’دھاندلے‘‘ کا الزام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے آر او آفس کے باہر کل رات سے کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران ہمارے پولنگ ایجنٹس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو سٹیشنوں کے اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز فراہم کی گئیں وہ صبح سے ہی مصروف رہیں۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا ارشد وڑائچ برتری حاصل کر رہی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فخر نشاط گھمن دوسرے نمبر پر ہیں۔ ادھر دوسر جانب راجہ پرویز اشرف نے بھی اس ضمنی الیکشن کو مسترد کرتے ہو ئے دھاندلی کا الزام عائد کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ پی پی 52سیالکوٹ میں انتظامیہ مختلف علاقوں میں پولنگ سٹیشنز بند کرا تی رہی۔ صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔اگر رزلٹ تبدیل ہوئے تو یہ بدقسمتی کی بات ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں کئی پولنگ سٹیشنوں سے باہر بھی پھینک دیا گیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ شکایات بھی ملی ہیں کہ ووٹرز کے آتے ہی متعلقہ افسر نے پولنگ بند کر دی اور پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو کمرے سے باہر پھینک دیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بھی ایسے ہی الزامات لگائے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما اور سینئر صوبائی وزیر مریم آنگزیب نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الزامات لگانے کا وہی پرانا کھیل شروع کر رکھا ہے، جب کارکردگی نہیں ہوگی تو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے بھی دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ ثبوت سامنے آنے پر صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔
اس نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا وڑائچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فخر گھمن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جب کہ پی پی پی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ اور ٹی ایل پی کے چوہدری شفقت بھی میدان میں ہیں۔

مزید پڑھیں :اپوزیشن الائنس نہ بنناپی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے، فوادچودھری

متعلقہ خبریں