اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمرایوب کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس، جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی اجلاس میں خصوصی شرکت۔
پارٹی ارکان نے سلمان اکرم راجہ کو اجلاس میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی۔ پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کر دی۔ ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری۔
ارکان اسمبلی کا شیڈول کے مطابق احتجاجی جلسوں میں شرکت کا بھرپور عزم۔ اجلاس میں 26 ویں ترمیم اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات کی پیروی کیلئے قانونی حکمت عملی پر غور۔
بانی پی ٹی آئی کی نا حق قید کے خلاف بھرپور اور موثر احتجاج جاری رہے گا۔ جن ارکان نے پارٹی سے غداری کی ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں :روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ