مزیدارچکن برگر بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ چکن برگر بنانے کا انتہائی آسان اورسادہ طریقہ بتائیں گے
چکن برگر بنانے کے لیے جو اشیاء درکار ہوں گی وہ درج ذیل ہیں۔
اجزاء:
چکن قیمہ : ایک کلو
چیز سلائسز : حسب ِ ضرورت
بن : حسبِ ضرورت
مایونیز : حسبِ ضرورت
انڈا : دو عدد
کالی مرچ : ڈیڑھ چمچ
نمک : حسب ذائقہ
تیل : تلنے کے لئے
مسٹرڈ پیسٹ : دو چمچ
مکھن : حسبِ ضرورت
بریڈ سلائس : دو عدد

ترکیب :

چکن قیمہ کوایک باؤل میں ڈال کر اس میں انڈا، کالی مرچ، مسترڈ پیسٹ ،نمک اور ساتھ ہی دودھ میں بھیگے ہوئے سلائس کو نچوڑ کر شامل کرلیں۔
اس میٹریل کے کباب بنا کرفرائی کرلیں۔
بن کو مکھن لگا کر تھوڑا سا گرم کر لیں، مایونیز لگائیں ۔
پھراس پر پیٹی اورچیز سلائس بھی رکھ دیں۔
پھراس کے اوپر بن کا دوسرا حصہ رکھ کر چلی گارلک ساس کے ساتھ پیش کریں۔ اور مزیدار برگر کا لطف اٹھائیں۔