اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج کل مارکیٹ میں ایسے بہت سے پاؤڈر موجود ہیں جو ہے تو انرجی کے لیے لیکن ان کے نقصانات بھی ہیں ان کو اگر مسلسل استعمال کیاجاتا رہے تو اس کی وجہ سے انسانی صحت پر بہت مضراثرات پڑتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو ایسا ہی ایک دیسی انرجی ڈرنک بنانا سکھائیں گے۔
دیسی انرجی ڈرنک بنانے کے لیے اجزاء
بھنے چنے بغیر چھلکے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔100 گرام
سنگھاڑوں کا آٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔200 گرام
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔1 ٹی اسپون
بادام۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام
اخروٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
سونف ۔۔۔۔۔۔۔۔3 چمچ
دیسی انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے بادام، اخروٹ کو تھوڑا سا روسٹ کریں ، پھر اس میں سنگھاروں کا اٹھا ہلدی،شامل کریں اس کے بعد ان چیزوں کو اچھی طرح پیس لیں جب یہ سفوف تیار ہو جائے تو آپ اس کو ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں ،صحت و انرجی سے بھرپور انرجی ڈرنک آپ کے لیے تیار ہے اگر آپ اس انرجی ڈرنک میں گارنیشنگ کے لیے دوسرے خوش میوہ جات شامل کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی بھی شامل کر سکتے ہیں ۔
