اسلام آباد(اے بی این نیوز ) آ ج ہم ااپ کو صبح ناشتے میں آملیٹ بنانے کا طریقہ سکھائیں گے اور بتائیں گے کہ اس کو کیسے تیار کر نا ہے، اس کیلئے آپ انڈے – دو عدد،نمک – 1/4 کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر – 1/2 چائے کا چمچ،لال مرچ فلیکس 1/2 چائے کا چمچ،پیاز – کٹی ہوئی،دھنیا – کٹا ہوا،ٹماٹر – کٹے ہوئے،ہری مرچیں،چیڈرچیز ،تلنے کے لیے تیل لے لیں اب چیڈرچیز کے علاوہ تمام اجزا کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کرلیں، پھر گرم فرائی پین میں تیل ڈالیں اور انڈے کے آمیزے کو پین میں ڈال دیں۔دونوں سائڈ سے جب آملیٹ ہلکا براؤن ہوجائے تو ایک سائڈ پر چیڈر چیز رکھیں اور آملیٹ کی آدھی سائڈ پلٹ دیں۔ہلکی آنچ پر جب چیڈرچیز melt ہوجائے تو اسے نکال لیں۔ اب آپ کا آملیٹ تیار ہے۔
