اہم خبریں

لاہوری قلفی فالودہ

گرمی کی شدت میں ٹھندے مشروبات ، قلفی، فالودے اور لسی کا استعمال بڑھ جاتا ہے تاکہ گرمی کی شدت کو مزید کم کیاجا سکے ۔ آج ہم ایسی ہی ایک ریسیپی لے کر آئیں ہیں جس کو سویٹ ڈیش کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں ہیں یا صرف ریفریشمنٹ کے طور پر بھی انجوائے کر سکتے ہیں۔
لاہور قلفی فالودہ بنانے کے اجزاء
الائچی۔۔۔۔۔تین عدد
ڈبل روٹی۔۔۔۔۔چار سلائس چھوٹے
کارن فلور۔۔۔۔۔تین ٹیبل اسپون
دودھ۔۔۔۔۔ایک کلو
چینی۔۔۔۔۔آدھا کپ
کنڈینس ملک۔۔۔۔۔آدھا کپ
رنگین سویاں۔۔۔۔۔ابلی ہوئی ایک کپ
بادام پستہ۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ
جیلی۔۔۔۔۔ایک پیکٹ
مکس فروٹ۔۔۔۔۔ایک کپ
لال شربت۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ
لاہور قلفی فالودہ بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے دودھ میں ڈبل روٹی کے سالائس ، الائچی اور کنڈینس ملک ڈال اچھی طرح پکائیں پھر اس کو پکانے کے بعد بلینڈر میں مکس کر کے دوبارہ پکانے کے لیے رکھ دیں ،محلول گاڑھا کرنے کے لیے اس میں کارن فلور ڈالیں جب محلول مزید گاڑھا ہو جائے تو اس کو سانچوں میں ڈال کر فریزر میں جما لیں۔ کھانے کے لیے پیش کرنے سے پہلے اسے گلاسوں میں رنگین سویاں ڈال کر فروٹ ڈالیں ،فریز ہوئی قلفی ڈال کر اوپر سے لال شربت ڈال کر پیش کریں آپ اس پر ڈرائی فروٹ کی من پسند گارنشنگ بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں