پراٹھے سب کو بنانے آتے ہیں لیکن لچھے دار پراٹھے ، کسی کسی کے بس کی بات ہوتی ہے اور جو لوگ لچھے دار پراٹھے بنا لیتے
ہیں اُن کے راج ہوتا ہے ، امی جی تو اس کے ذریعے ہر کام نکلوا لیتی تھیں یہ لاکر دو لچھے دار پراٹھے بنا کر دوں گی وغیرہ وغیرہ
اصل لاہوری لچھے دار پراٹھے بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے سادہ آٹا گوندھ لیں ، اس کا پیڑا بنا ئیں اور سادہ روٹی کی طرح اس کو بیل لیں، اس روٹی کو سینٹر سے آخری تک چھوٹے چھوٹے کٹ لگائیں اور اس رسی طرح بل دے کر گمائیں، یہ کام ایک سر شروع ہو کر آخری سرے تک کریں ، اب اس کو دوبارہ بیلن کے ساتھ بیل لیں اور پراٹھا بنا لیں اور اچھی طرح پکائیں،لیں جی آپ کا مزیدار پراٹھا تیار ہے۔
