اجزاء:
ہرڑ 2 کلو
چینی 3 کلو
سبز الائچی 20 عدد
کیوڑہ 2 چھٹانک
گھی آدھا کپ
ترکیب:
ہرڑ صاف کر کے انہیں پانی میں دو تین دن کے لئے بھگو کر رکھ دیں تاکہ نرم ہو جائیں پھر دیگچی میں ڈال کر تازہ پانی ڈال دیں اور چولہے پر رکھ کر پکائیں ایک دو جوش آ جائیں تو نیچے اتار کر کانٹے سے گود لیں پھر ایک پین میں گھے ڈال کر گرم کریں اس میں ہرڑ ڈال کر فرائی کریں اورنکال کر کسی کپڑے پر رکھ دیں تا کہ چکنائی جذب ہو جائے اور ہرڑ خشک ہو جائیں اس کے بعد چاشنی تیار کر لیں اور اس میں ہرڑ ڈال کر چند منٹ بعد کیوڑہ اور الائچی چھیل کر ڈال دیں 5 منٹ بعد چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے کے بعد کسی جار میں محفوظ کر لیں رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ استعمال کریں نہایت ہی حت بخش مربہ ہے
