اہم خبریں

گر میوں کا تحفہ ۔۔۔۔۔۔گھر میں مزیدار آئس کریم کیک خود بنائیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )آئس کریم کیک گھر پر بنانا انتہائی آسان ہے اور اس بات کی آپ کو ضمانت دی جاتی ہے کہ آپ کسی سپر مارکیٹ سے جو کچھ بھی لیں گے یہ آئسکریم کیک اس سے کہیں زیادہ لذیذ ہوگا۔ اس لذیذ آئس کریم کیک کو سالگرہ اور دیگر تقریبات کے لیے بھی بنایا جا سکتا ہے۔ آئسکریم کیک کو اس وقت تک فریزر میں رکھنا ہو گا جب تک آپ اسے کھانے کے لیے تیار نہیں تاکہ باہر یہ پگل نہ جائے۔آئسکریم کیک میں استعمال ہونے والے اجزا کی تفصیل اس طرح ہے آپ ونیلا آئس کریم 1.5 کوارٹ کنٹینر،چاکلیٹ آئس کریم 1.5 کوارٹ کنٹینر،ہاٹ فج ساس 3/4 کپ،اوریو بسکٹ 12 عدد کچلے ہوئے،بہاری بلائی 1 1/2 کپ،دانےدار چینی1/4 کپ،خالص وینیلا ایکسٹریکٹ1 چمچلے لیں  اور آئس کریم کیک بنانے کا طریقہ اس طرح ہے کہ کیک فرائی پین میں کو کلنگ شیٹ یعنی پلاسٹک کی باریک شیٹ پھیلائیں، اس شیٹ کا کچھ حصہ فرائی پین کے کناروں سے باہر ہونا چاہیے۔ فرائی پین میں اس شیٹ پر پہلے چاکلیٹ آئس کریم ڈالیں اور اسے کناروں پر بچی ہوئی پلاسٹک شیٹ سے مکمل طرح ڈھانپ دیں۔اسی طرح ایک اور فرائی پین میں پلاسٹک شیٹ رکھ کر اس میں ونیلا آئس کریم پھیلا کر اسے بھی ائیر ٹائٹ کر دیں، پھر دونوں آئس کریموں کو رات بھر کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔چھٹا مرحلے میں ایک پیالہ لے کر اس میں وائپنگ کریم، چینی، اور ونیلا کریم کو بلینڈ کر کے ایک پلیٹ میں ڈال کر ان سب چیزوں کو بھی فریزر میں رکھ دیں۔اس سارے عمل کے بعد کیک کو شکل دیں جس طرح آپ اسے اسمبل کرنا چاہتے ہیں، پر اس پر چاکلیٹ کریم کی تہہ بچھا دیں اور اسی تہہ پر ’اوریو‘ بسکٹ کے ٹکڑوں کو بھی ساتھ پھیلا دیں۔چاکلیٹ کی اس تہہ پر ونیلا آئس کریم کو فریزر سے نکال کر رکھ دیں۔پھر اس پورے کیک پر بلینڈ یعنی وہپڈ کریم پھیلا دیں۔ اب اسے پھر استعمال تک فریزر میں رکھ دیں۔ یہ ایک انتہائی مزیدار چاکلیٹ کریم کیک بن جائے گا، آپ اسے اپنی فیملی، دوستوں کے ساتھ مل کر کھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں