اجزا: انڈے پانچ عدد
پیازچار عدد
ہری مرچ دو عدد
لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد،سُرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ہلدی
آدھا چائے کا چمچ، گرم مسالا پسا ہوا آدھا چمچ
کڑی پتا تین عدد،نمک حسبِ منشاء اور تیل
ترکیب: انڈے اُبال کر چھیل لیں۔کڑاہی میں تیل ڈال کر کڑکڑائیں۔پھر پیاز اور ہری مرچ شامل کرکے سُنہرا ہوجانے تک بُھون لیں۔اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر چند منٹ تک مزید بُھونیں۔ پھر ٹماٹر، نمک اور ہلدی بھی شامل کرکے یہاں تک بھونیں کہ مسالا تیل چھوڑ دے۔اب سُرخ مرچ، دھنیا اور گرم مسالا شامل کردیں اور تقریباً چار سے پانچ منٹ تک بُھونیں۔ آخر میں انڈے اور کڑی پتّا ڈال کے اچھی طرح پکالیں۔ مزے دار انڈا روسٹ تیار ہے، گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔
