اہم خبریں

انڈوں کا مزیدار حلوہ جو آپ کو دوبارہ کھانے پر مجبور کرے

اجزاء
انڈے چار عدد،
سوجی ایک کپ،
نمک حسبِ ذائقہ
،چینی تین چوتھائی کپ
دودھ ایک چوتھائی کپ
چھوٹی الائچی تین سے چار عدد(پیسلیں)
پستہ اور بادام حسبِ ضرورت اور گھی آدھا کپ
ترکیب:
سب سے پہلے انڈے توڑ کر خوب پھینٹ لیں۔اب اس میں چینی اور دودھ بھی شامل کردیں اور اچھی طرح یک جان کرلیں،پھر نمک بھی مکس کردیں۔کڑاہی میں گھی گرم کریں اور سبز الائچی ڈال دیں،جب کڑکڑانے لگے،تو سوجی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔پھر انڈوں کا آمیزہ ڈال کے،آنچ درمیانی کرکے تیزی سے چمچ چلائیں۔گھی اوپر آجائے ،تو حلوہ تیار ہے۔ پستہ،بادام سجا کر پیش کریں ۔

متعلقہ خبریں