اہم خبریں

خاص کڑاہی دیسی سٹائل میں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خاص کڑاہی اب ایک برینڈ بن چکا ہے ، گھر میں کوئی خاص مہمان آیا ہو ہمارا دل ضرور چاہتا ہے کہ اسے بٹ کڑاہی لے کر چلیں تاکہ یہ چیزیں ہمیشہ یاد رہیں تو آج ہم آپ کو مٹن کڑاہی بنانا سکھائیں گے ۔
خاص کڑاہی بنانے کے لیے اجزاء
لال مرچ ۔۔۔۔1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ضرورت
پانی ایک گلاس
اردک لہسن ۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ
مکھن ۔۔۔۔200 گرام
ثابت ہری مرچیں۔۔۔۔ 5 عدد
ٹماٹر ۔۔۔۔3 عدد
ثابت لال مرچ ۔۔۔۔ 3 عدد
دہی۔۔۔۔ 200 گرام
ہرا دھنیا ۔۔۔۔ آدھی گٹھی گارنش کیلئے
کالی مرچ۔۔۔۔حسب ضرورت
مٹن۔۔۔۔ ایک کلو
پیاز ۔۔۔۔2عدد
گرم مصالحہ۔۔۔۔ٹیسٹ کے لیے
ادرک ۔۔۔۔ باریک کٹا ہوا پلیٹ کی سجاوٹ کیلئے
بٹ کڑاہی بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک پریشر کوکر میں ایک گلو بکرے کا گوشت یا مرغی مصالحوں مقدار ہے ہی رہے گی گوشت ڈالیں اس کے ساتھ پیاز ،ٹماٹر ،ایک گلاس پانی ،ادرک ،لہسن مرچ اور نمک شامل کریں اس کو 15 منٹ تک پکائیں اس کے بعد اس کو کوکر سے نکا کر کڑاہی سے لیں اب اس میں مکھن ڈال کر اس کو اچھی طرح گلنے دیں جب پک جائے تو ہری مرچیں اور ثابت لال مرچ ،دہی ڈال کر اس کو مزید پکائیں اس کے بعد اس میں ہرا دھنیا کالی مرچ گرم مصالحہ ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں جب سالن تیل چھوڑ جائے تو اس کو اُتار لیں ،اس کو اچھی طرح گارنش کر کے پیش کریں کھانے والے کو ٹیسٹ کبھی نہیں بھولے گا ۔

متعلقہ خبریں