اجزاء
انڈے چار عدد(توڑ کر پھینٹ لیں)
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
آلو تین سے چار عدد
نمک حسبِ ذائقہ،سبز مرچ دو عدد(کُوٹ لیں)
لال مرچ ایک چائے کا چمچ اور تیل
ترکیب
پہلے پیاز، آلو اور ٹماٹر کے الگ الگ سلائسز کرکے رکھ دیں۔پھر کڑاہی میں تیل کڑکڑا کر پیاز سُنہری کرلیں۔اب اس میں ٹماٹر، آلو، آدھا کپ پانی اور دیگر اجزاء ڈال کر ڈھک دیں، تاکہ آلو اور ٹماٹر گل جائیں۔جب دونوں اشیاء گل جائیں،تو پانی خشک کرکے اس میں پھینٹے ہوئے انڈے شامل کرکے چمچ چلاتی رہیں، تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح مِکس ہوجائیں۔ لیجیے، مزےدار بھیجا تیار ہے۔
