اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیزا اس وقت بہت مشہور ڈش ہے جس کو کھانا ہر طکو ئی پسند کرتا ہے،آج آپ کو جو ہم ترکیب بتانے جا رہے ہیں اس کے تحت آپ پیزا بنائیں اور کھاتے ہی جائیں،آن لائن اب آپ پیسہ اڑانا چھوڑ دیں اور گھر میں بیٹھت بیٹھے پیزا بنائیں خود بھی کھائیں مہمانوں کو بھہ عیش کرائیں،اس کے لئے آپ نے تیل تلنے کے لیے،چھوٹے پیاز کا آدھا حصہ،مرغی کا گوشت (چھوٹے ٹکڑے) (50 گرام)،لال مرچ (ایک سے دو چمچ)،ادرک/لہسن پاؤڈر ایک چمچ،نمک (حسب ضرورت)،کالی مرچ (حسب ضرورت)،اوریگانو (حسب ضرورت)،موزریلا چیز لے لیں اب ایک فرائی پین میں تیل ڈالیں پھر اس میں پیاز، لال مرچ، مرغی کے گوشت کے ٹکڑے، ادرک لہسن پاؤڈر، اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔پھر اس میں دو کھانے کے چمچ پانی ڈالیں اور مزید 5 منٹ تک پکائیں۔اب ایک بریڈ کا سلائس لیں، اس کی سطح پر چمچ کی مدد سے کیچپ کو چاروں طرف پھیلا دیں۔اب اس میں تیار کی ہوئی چکن شامل کریں، اور شملہ مرچ اور پیاز کے ٹکڑے شامل کرلیں، اس کے بعد موزریلا چیز اور اوریگانو، کالی مرچ شامل کرلیں۔بریڈ کو گرم فرائی پین میں رکھیں اور برش کی مدد سے تیل لگا لیں اور چیز نرم ہونے تک اسے ہلکی آنچ پر ڈھکنا بند کردیں۔جب فرائی پین سے دھواں اٹھنے لگے تو بریڈ کو توے سے نکال لیں اور مزیدار بریڈ پیزا سلائس کو گھر بیٹھے انجوائے کریں۔ یہ ہوم میڈ پیزا اس قدر مزے کا بنے گا کہ آپ یاد کرین گے بلکہ آپ اسے زیادہ مقدار میں بنا کر سستی قیمت میں کا روبار بھی کر سکتے ہیں۔
