اہم خبریں

فروٹ سیلیڈ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فروٹ سیلیڈ کھائیں صحت بڑھائیں ،گھنٹوں کی بھوک منٹوں میں بھگائیں، آج ہم آپ کو جھٹ پٹ تیار ہونے والا فروٹ سیلیڈ بنانا سکھاتے ہیں۔
فروٹ سیلیڈ بنانے کے لیے اجزاء
دہی ۔۔۔چوتھائی کپ
شہد ۔۔۔دو کھانے کے چمچ
دار چینی پاؤڈر ۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
کیلے ۔۔۔چا رعدد
خربوزہ ۔۔۔ایک عدد
انار ۔۔۔ایک عدد
سیب ۔۔۔ایک عدد
فروٹ سیلیڈ بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے تمام فروٹ کو نارمل حالت میں کاٹ لیں، آپ اس میں اپنی مرضی کے فروٹ بھی شامل کر سکتے ہیں ، پھل کاٹنے کے بعد اس میں دہی ،شہد ،دار چینی کا پاؤڈر ڈالیں اوران سب کو اچھی طرح مکس کر لیں ، لیجئے آپ کا صحت بخش فروٹ سیلیڈ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں