اہم خبریں

اصل دہلی کی نہاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نہاری بنانے کے اجزاء
کشمیری مرچ پاؤڈر۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
تیل۔۔۔۔1 کپ
لال آٹا۔۔۔۔حسب ضرورت
ادرک (پانی میں بھگو لیں)۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
لہسن۔۔۔۔ 1گھٹی
سجاوٹ یاخوبصورتی کیلئے
بیف۔۔۔۔1کلو گرام
نمک۔۔۔۔حسب ذوق
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔2کھانے کا چمچ
ادرک۔۔۔۔1بڑا ٹکرا ، باریک سلائس میں کاٹ لیں
دھنیہ باریک کٹا ہوا۔۔۔۔3کھانے کے چمچ
ہری مرچ کٹی ہوئی۔۔۔۔ 4 عدد
لیموں۔۔۔۔2 عدد

نہاری کا مصالحہ بنانے کے اجزاء
کالی الائچی۔۔۔۔4 عدد
لونگ۔۔۔۔10 عدد
پیاز۔۔۔۔5 عدد
ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔2کھانے کا چمچ
ہلدی۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
گھی۔۔۔۔پکانے کے لیے
سونٹھ۔۔۔۔2 جھوٹےٹکڑے
ململ کا کپڑا۔۔۔۔حسب ضرورت
سونف۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
شاہ زیرہ۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
کالی مرچ۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
اصل دلی کی نہاری بنانے کا طریقہ
دلی کی نہاری بنانے کیلئے سب سے پہلے بیف میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،ہلدی ڈال کر اچھی طرح ابالیں تاکہ گوشت کی بساند ختم ہو جائے اور گوشت گل جائےاس کے ساتھ ساتھ نہاری کے شوربے کے لیے مطوبہ پانی بھی تیار ہو جائے،اب ایک بڑے برتن میں اب پین میں گھی گرم کریں اس میں پیاز ادرک اور لہسن کے پانی سے فرائی کریں۔
پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچ پاؤڈر، نمک اور بیف گوشت کا پانی شامل کریں اور اس کو اچھی طرح بھون لیں، کچھ دیر بعد گوشت شامل کریں ،اب ململ کے کپڑے میں ، ہری الائچی ڈال ، کالی مرچ، کالی الائچی، سونٹھ، لونگ سونف اور زیرہ ملا کر اس کپڑے کو باندھ کر شامل کرلیں ،اب لال آٹا 4 کھانے کے چمچ کے برابر لے کر پانی میں گھول لیں جب یہ اچھی طرح گھل جائے تو اسے نہاری میں شامل کرلیں، اب کچھ دیر کے لیے اس ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب یہ پک جائے تو ململ کے کپڑے کی تھیلی نکال لیں اور نہاری کو دم پر رکھ دیں۔ سب سے آخر میں دھنیہ ڈال اور ادرک کی کانشیں ڈال کر اس کی اچھی طرح سجاوٹ کر لیں یہ کام آپ پلیٹ میں سرو کرنے کے بعد بھی کرسکتے ہیں یا پھر پوری دیگچی میں بھی کرسکتے ہیں ، یں جی انجوائے کریں آپ کی نہاری تیار ہے۔

متعلقہ خبریں