اہم خبریں

چکن تکہ پنینی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چکن تکہ پنینی بنانے کے لیے اجزاء
لیموں کا رس۔۔۔۔1کھانے کے چمچ
کاٹج چیز۔۔۔۔4 کھانے کے چمچ
چکن بریسٹ۔۔۔۔500گرام
بریڈ۔۔۔۔8 سلائسز
نمک۔۔۔۔حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
کالی مرچ کٹی ہوئی۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
سلاد کے پتے۔۔۔۔حسب پسند
کوکنگ آئل۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
چکن تکہ پنینی بنانے کا طریقہ
آدھا کلو چکن بریسٹ نمک،لہسن،لال مرچ،لیموں کا رس اور کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور20 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں جب چکن اچھی طرح گل جائے اور پانی مکمل خشک ہو جائے تو اس پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔ٹھنڈا ہونے پر اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔کاٹج چیز میں نمک کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کا پیسٹ تیار کر لیں تاکہ نرم پیسٹ سا بن جائے ۔ اب ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر کاٹج چیز لگائیں اور کٹے ہوئے سلاد کے پتے پھر اس کے اُوپر چکن کے باریک پیس کاٹیں چکن ڈال کر دوسرے سلائس سے بند کر دیں اس کو دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھنے کے بعد ان سینڈوچز کو تین سے چار لمبی سلائسز کی طرح کاٹ لیں۔ اسے تھوڑا سا براون کرنا چاہیں تو وہ بھی آپ اپنی مرضی سے کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں