اہم خبریں

دم قیمہ

دم قیمہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چٹ پٹا،دم قیمہ،دیکھتے ہی بھوک لگ جائے
دم قیمہ بنا نے کے لیے اجزاء ،
کچا پپیتا ، 3 کھانے کے چمچے
لہسن ادرک کا پیسٹ ،4 کھانے کے چمچے
تیل ،3 کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا ، ایک گٹھی
پیاز ،دوعدد
ہری مرچ 3 عدد
قیمہ ،ایک کلوبغیر ہڈی ولا
دہی ، ایک پاؤ
نمک ، حسب ذائقہ
پسی لال مرچ ، 2 کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ ، ایک کھانے کا چمچہ

دم قیمہ بنا نے کا طریقہ

سب سے پہلے قیمے کو دہی ،نمک،لال مرچ،گرم مصالحہ زیرہ ،کچا پپیتا پائوڈر ،ادرک لہسن کا پیس ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور مرینیٹ ہونے کے لے 2 گھنٹے رکھ دیں۔ اب اس کو کوئلہ کا دھواں دیں۔اب پین میں تیل ڈال گرم کر یں اس میں 2 باریک پیاز ،ہری مرچ 2 برائون کرنے کے بعد اس میں قیمہ شامل کریںاس کو اچھی طرحح بھون لیں جب سالن تیل چھوڑ دے تو یہ مکمل تیار ہے اس پر دھنیا ہری مرچیں ڈالیں دیسی ٹچ دینے کیے لیے آپ اس کو کوئلے کا دھواں دیں اور سرو کریں ۔

متعلقہ خبریں