اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیف چلی ملی بنانے کے اجزاء
ٹماٹو کیچپ۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچے
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔ 1چائے کا چمچہ
گائے کے گوشت کی بوٹیاں۔۔۔۔1کلو چھوٹی کٹی ہوئیں
پساہوا لہسن ادرک۔۔۔۔ 3کھانے کا چمچہ
پسا ہوا کچا پپیتا۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچے
لیموں کا رس۔۔۔۔5 کھانے کے چمچے
املی کا گو ُدا۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
کٹی ُہوئی لال مرچ۔۔۔۔ 1 چائے کا چمچہ
پسی ہوئی کالی مرچ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔ 5 کھانے کے چمچے
پودینے کے پتے۔۔۔۔حسب ضرورت گارنشنگ کے لیے
بیف چلی ملی بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں سب سے پہلے گائے کے گوشت کی بوٹیاں باریک کٹی ہوئیں ، لہسن ادرک،کچا پپیتا، ایک کھانے کا چمچہ تیل اور نمک حسب ضرورت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اس آمیزے کوکم از کم 5گھنٹوں کے رکھ دیں تاکہ آمیزہ اچھی طرح میرینٹ ہو جائے۔ اب ایک لکڑ ی کی سیخ لیں اور اس پر 5 بوٹیاں لگائیں ‘ اس طرح تمام بوٹیاں سیخوں پر پیرودیں ، بڑے فرائننگ پین میں تیل ڈال کر گرم کر لیں پھر اس سیخوں کو اچھی طرح فرائی کریں گوشت کو اُوپر سے دھانپ دیں تا گوشت گل سکے جب بوٹیاں اچھی طرح گل ججائیں تو اسے علیحدہ کرلیں۔ اب گریوی تیارکرنے کے لیے ایک پیالے میں لیموں کا رس، لال مرچ ، املی کا گو ُدا،ٹماٹو کیچپ، چاٹ مصالحہ اور کالی مرچ ملالیں پھر اس آمیزے کو سیخوں پر اپنے ٹیسٹ کے مطابق لگائیں اور اپنی مرضی سے ڈیش آوٹ کر لیں مزیدار بیف چلی ملی تیار ہے اس کو پودینے کے پتوں اور چلی چٹنی سے گارنش کر سکتے ہیں ۔