تائیُُ پے( اے بی این نیوز )تائی پے کے اس رامین ریستوراں میں 14 ٹانگوں والا دیوہیکل ”آئسو پوڈ“ ایک نئی غذائی پیشکش ہے جسے کھانے کیلئے لوگ قطار لگائے کھڑے ہو تے ہیں،جب سے ”دی رامین بوائے“ نامی اس ریستوراں نے اپنے لمیٹڈ ایڈیشن نوڈل پیالے کو لانچ کیا، تب سے 100 سے زیادہ لوگ ریستوراں کی انتظار کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ریستوران کے 37 سالہ مالک مسٹر ہو کا کہنا ہے کہ ”یہ (آئسوپاڈ) اپنی ظاہری شکل کی وجہ سے بہت پرکشش ہے، یہ بہت پیارا لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ”جہاں تک کھانا پکانے کے طریقہ کار کا تعلق ہے، ہم سب سے آسان طریقہ، یعنی بھاپ کا استعمال کرتے ہیں، اس لیے اسے بنانے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔“یہ ریستوراں گہرے سمندر کی اس مخلوق کو گاڑھے چکن اور مچھلی کے شوربے کے ساتھ رامین کے پیالے میں انڈیلنے سے پہلے 10 منٹ تک بھاپ دیتا ہے۔14 ٹانگوں والی اس پچھلی کے ہر پیالے کی قیمت 1,480 تائیوان ڈالر (پاکستانی تقریباً 17 ہزار 790 روپے) ہے۔
