اہم خبریں

چکن چٹخارہ نوڈلز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چکن چٹخارا نوڈلز بنانے کا طریقہ سب سے پہلے4 عدد میگی نوڈلز پیکٹ لیں اس میں نوڈلز کو نکال کر اچھی طرح اُبال لیں ، پھر چھوٹے پین میں ایک چھوٹے سائزکا پیاز باریک باریک کاٹ لیں،پیار براون ہونے پر ٹماٹر ،لہسن، ادار کا پیسٹ پین میں ڈالیں،پھرلال پسی ہوئی مرچیں ، نمک ،4 عددمیگی نوڈلز کا مصالحہ ،پسی کالی مرچیں،ہلدی رنگ دینے کے لیے اور کیچپ شامل کر کے مصالحہ بنالیں، 2 انڈے اسی بھنے مصالحے میں ڈال لیں اوراچھی طرحےہلاتے رہیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔اب مطلوبہ ابلی ہو چکن سے ریشے الگ کرلیں اور اسی مصالحے میں اچھی طرح بھونیں،اب اُبلی ہو میگی نوٹلز الگ ایک پیلے میں نکال لیں اور چکن نوڈلز کا تیار مصالحہ اس پر ڈال دیں ،انہیں اچھی طرح مکس کریں، اگر آپ سبزیاں یا صرف شمالہ مرچیں ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں بھونے ہوئے مصالحے میں اچھی طرح مکس کرلیں اس میں کیچپ زیادہ استعمال کریں تک نوڈلز زیادہ سپائسی بنیں۔ لیں جی آپ کا چٹخارہ نوڈلز تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں